آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور گیمنگ کے حوالے سے مستند بلاگ

Latest blog posts

top-bannner2-1

پیر، 24 اپریل، 2023

گیم کھیلیں، پیسے کمائیں پارٹ 2 ( ڈاؤن لوڈ کرنے، کھیلنے اور کیش آؤٹ کا طریقہ کار)

آن لائن کمائی اور  نان فنجائی ایبل ٹوکنز( این ایف ٹیز) اور کرپٹو کرنسی کو چند سو الفاظ میں سمونا ممکن نہیں اسی لیے ہم نے حقیقت میں پیسے دینے والے این ایف ٹی گیمز  ، ان کے کھیلنے اور ان پلیٹ فارمز پر اکاؤنٹ بنانے کے طریقہ کار کو  مختلف حصوں میں تقسیم کردیا ہے۔
%DA%AF%DB%8C%D9%85%20%DA%A9%DA%BE%DB%8C%D9%84%DB%8C%DA%BA%20%D9%BE%DB%8C%D8%B3%DB%92%20%DA%A9%D9%85%D8%A7%D8%A6%DB%8C%DA%BA
گزشتہ قسط میں " پلے فار ارن" گیمز کا تعارف، اس ضمن میں ہونے والی دھوکہ دہی اور پلے فار ارن زمرے میں موجود بڑے گیمز میں سے ایک  ایکس انفینیٹی  کا مختصر تعارف بیان کیا تھا اور  اس پر اکاؤنٹ بنانے کا طریقہ بیان کیا تھا۔
گیم کھیلیں، پیسے کمائیں کا پارٹ 1 پڑھنے کے لیےاس لنک پر کلک کریں۔
 یاد رہے کہ دنیا میں ہر چیز آسانی سے اور شارٹ کٹ سے نہیں ملتی، ایسا نہیں ہے کہ آپ نے آج سے ہی اس گیم کو کھیلنا شروع کیا اور دولت کی ریل پیل ہوگئی، کیوں کہ آپ کو اپنی ٹیم بنانے میں وقت لگے گا۔
لیکن ایک بار آپ نے اپنی مضبوط ٹیم تشکیل دے دی تو پھر روزانہ یا ماہانہ ہزاروں ڈالر کمانا ناممکن نہیں ہے اور پاکستان میں ہزاروں لوگ اسی کام سے لاکھوں روپے کما رہے ہیں۔ لیکن اس کے لیے مستقل مزاجی اولین شرط ہے۔

ایکس انفینیٹی  گیم کیا ہے؟

 Axie Infinity  کرپٹو کرنسی کی خالق ٹیکنالوجی بلاک چین پر بنایا گیاگیم  ہے اور بلاک چین کی بدولت اس گیم میں ہر ایک Axie ایک نان فنجائے ایبل ٹوکن ہے۔ اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے مرہون منٹ ان کی نقل بنانا ممکن نہیں ہے
بلاک چین ایتھیرم پر ڈیولپ ہونے والے اس گیم کو ایڈوینچر موڈ، پی وی پی اور ٹورنامنٹس کے طور پر بھی کھیلا جاسکتا ہے اور یہ اینڈرائیڈ، آئی او ایس ،ونڈوز اور ایپل کے آپریٹنگ سسٹم  میک پر بھی ڈاؤن لوڈ کرکے کھیلا جاسکتا ہے۔
یہ گیم ( ایکس انفینیٹی ) کھیل  کے دوران کھلاڑیوں کو مختلف طریقوں سے پیسے کمانے کے آپشنز فراہم کرتا ہے۔ جو کہ درج ذیل ہیں۔

گیم  کے اندر ہی کرپٹو کرنسی کمانا

ایکس انفینیٹی میں کھیلنے کے لیے دو موڈز ہیں: اول " Player Versus Environment " جسے مختصراً (PVE) کہا جاتا ہے۔ دوم"Player Versus Player " (PVP)ہے۔
پی وی ای میں پلیئرز کو ہر اسٹیج میں 36 اسٹیج تک ہر مرحلے میں مونسٹرز کو شکست دینا ضروری ہے۔
 ہر اسٹیج پر انعام کے طور ہر SLP دیے جاتے ہیں اور پلیئرز کے Axies کا لیول اپ ہوجاتا ہے۔
ایکس انفینیٹی میں ایک کرپٹو کرنسی SLP (Smooth Love Position) کے نام سے ہے۔ اس کرنسی کو کھیل کے دوران ڈیلی ٹاسک مکمل کرنے، دوسرے کھلاڑیوں یا عفریت سے جنگ کے ذریعے حاصل کیا جاسکتا ہے۔
SLP اس گیم کے گولڈ کوائن اور ایک کرپٹو کرنسی ہے اور یہ سونے کے سکے صرف آپ اسکرین پر دیکھ کر ہی خوش نہیں ہوتے بلکہ آپ انہیں کرپٹو کرنسی کی لین دین کرنے والے کرپٹو ایکسچینج Binanceسے اپنی مرضی کی کسی بھی کرنسی (ڈالر، ریال، پاکستانی روپیہ) میں تبدیل کروا سکتے ہیں۔

Binanace پر فری میں اکاؤنٹ بنانے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

اس گیم کو کھیلنے کے دوسرےطریقے PVP میں دو کھلاڑیوں کے درمیان جنگ ہوتی ہے اور جیتنے والے کو انعام کے طور پر SLP دیے جاتے ہیں۔
 درج بالا دونوں طریقوں کے علاوہ گیم میں روزانہ کی بنیاد پر Quest ہوتے ہیں، جس سے آپ بطور بونس 50 SLP حاصل کرسکتے ہیں۔ آپ یہ مفت SLP پی وی پی میں 5 مرتبہ اور PVE میں 10مرتبہ جیت سکتے ہیں۔
 مذکورہ گیم کےبارے میں مزید جاننے کے لیے آپ اس کی آفیشل ویب سائٹ بھی وزٹ کرسکتے ہیں۔
درحقیقت گیم کھیلے بنا صرف ڈیلی Quest سے ہی آپ روزانہ کم از کم 150  SLPکما سکتے ہیں۔ جس کی قدر تقریباً 30 سے 40 امریکی ڈالر بنتی ہے۔ یعنی 900 سے 1200 ڈالر ماہانہ۔
اور دلچسپ بات یہ ہے کہ دنیا بھر کے لاکھوں افراد اور ہزاروں اداروں نے اس کھیل میں کھلاڑیوں(  (Axisکو خرید کر اپنی ٹیم بنانے پر لاکھوں، کرڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کررکھی ہے اور ان کی یہ رقم دو سے تین ماہ میں منافع کے ساتھ واپس آجاتی ہے۔

چلیں اب بات کرتے ہیں اس گیم کو ڈاؤن لوڈ کرنے اور کرپٹو والٹ کو ایکٹو کرنے کی جس کے ذریعے آپ اپنے گولڈ کوائن کو کیش کرواسکیں گے۔

1۔     سب سے پہلے درج ذیل لنک پر کلک کرکے اپنے آپریٹنگ سسٹم (ونڈوز، میک، اینڈرائیڈ، آئی او ایس) کے حساب سے گیم Axie Infinity کو ڈاؤن لوڈکریں۔
ڈاؤن لوڈ کے لیے کلک کریں
2۔     اگلے مرحلے میں Mavis Hub  آپ سے میٹا ماسک یا رونن والٹ کی ایکسٹیشن انسٹال کرنے کا کہے گا۔ فی الحال یہ ایکسٹینشن  گوگل کروم اور موزیلا فائر فاکس براؤزر کے لیے دست یاب ہیں۔

یاد رہے کہ صرف گیمنگ ڈیش بورڈ سے دیے گئے لنک کے ذریعے ہی درج بالا ایکٹینشنز ڈاؤن لوڈ کریں۔ اور کبھی بھی Meta Mask یا Ronin کے لیے گوگل سرچ نہ کریں کیوں کہ اس سے ملتے جلتے ناموں کی کئی ایپلی کیشن موجود ہیں جو آپ کی محنت سے کمائی گئی رقم کو چُرا لیتی ہیں۔ Mavis Hub کے ڈیش بورڈ پر ظاہر ہونے والی اپنی Mavis ID  اور User Nameکو کسی  محفوظ کرلیں۔
اب گیم کو ڈاؤن لوڈ کریں
نوٹ: جولائی 2021 کے بعد سے Ronin کی گوگل پلے اسٹور یا ایپل ایپ اسٹور پر کوئی آفیشل ایپ موجود نہیں ہے۔ تاہم، میٹا ماسک کی دونوں جگہ آفیشل ایپ موجود ہے جو ڈائریکٹ آپ کو Axie مارکیٹ پلیس پر لے جاتی ہے۔ 
اگلی قسط میں ہم ایک اور نے گیمز کے ساتھ آئیں گے۔  ( جاری ہے)
کسی بھی قسم کی دشواری یا مشورے کے لیے آپ ہمیں کمنٹ سیکشن یا فیس بک میسنجر پر ہم سے رابطہ کرسکتے ہیں۔  ہمارا فیس بک اور یوٹیوب چینل لنک ذیل میں دیا گیا ہے۔

Facebook:           https://www.facebook.com/WarWolve TikTok:                https://www.tiktok.com/@warwolvesgaming Twitch:                https://www.twitch.tv/fightingwolves Watch live at:      https://www.twitch.tv/fightingwolves

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Top Ad